counter easy hit

حکومت پنجاب تعلیمی ترقی کیلئے اربوں روپے خرچ کر رہی ہے،چودھری بلال احمد ورک

 Bilal Ahmed Chowdhury

Bilal Ahmed Chowdhury

واربرٹن(نامہ نگار)حکومت پنجاب تعلیمی ترقی کیلئے اربوں روپے خرچ کر رہی ہے جبکہ اورنج ٹرین جیسے منصوبوں پر نکتہ چینی کرنے والی اپوزیشن کو سکولوں اور کالجز کی ترقی کے منصوبوں پر بھی غور کرنا چاہئے ان خیالات کا اظہار آج گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین واربرٹن کی نئی بلڈنگ کی تعمیر مکمل ہونے پر افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم این اے چودھری بلال احمد ورک ،ایم پی مہر کاشف رنگ الٰہی پڈھیار ،ڈی ڈی او کالجز ملک مختار احمد ،ملک احسن مختار ،پرنسپل مسز بلقیس اختر نے کیا انہوں نے کہا تعلیمی شعبوں میں ترقی کا اندازہ اس سے بخوبی لگایا جا سکتا ہے کہ واربرٹن کالج کی تعمیر کے بعد منڈی فیض آباد اور مانانوالا میں بھی تعمیر جاری ہے اور فیروز وٹواں میں 22کروڑ روپے کی لاگت سے ووکیشنل انسٹی ٹیوٹ تعمیر کیا جارہا ہے انہوں نے اعلان کیا کہ گورنمنٹ ہائی سکول واربرٹن سٹی کو ہائر سیکنڈری سکول کا درجہ دیا جارہا ہے اس موقع پر معززین شہر اور پرنسپل مسز بلقیس اختر نے ارکان اسمبلی کی کالج کی ترقی کی کوششوں کو سراہا اور کالج کی پرنسپل کی کارکردگی کی تعریف کی اس موقع پر کالج میں پوزیشن حاصل کرنے والی طالبات میں انعامات تقسیم کئے گئے جبکہ کالج میں تعمیراتی کام کیلئے ملک نور محمد اعوان پچاس ہزار روپے نقد ملک محمد امین ،ملک عامر اسحاق نے پچیس پچیس ہزار روپے کا اعلان کیا،جبکہ چئیرمین کے امیدوار شیخ جمیل احمد نارگ نے بھرپور تعاون کا یقین دلایا