counter easy hit

ادویات کی قیمتوں میں 30سے 40فیصد اضافہ مریضوں کا استحصال ہے،راؤامان اللہ

Medicine prices

Medicine prices

لالہ موسیٰ(جمیل احمدطاہر) کیمسٹ اینڈڈر گسٹ ایسوسی ایشن لالہ موسیٰ کے سابق سینئرنائب صدرراؤامان اللہ نے ادویات کی قیمتوں میں حالیہ ہوشربا اضافہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ادویات کی قیمتوں میں 30سے 40فیصد اضافہ مریضوں کا استحصال ہے ۔انہوں نے کہا کہ ملٹی نیشنل کمپنی کی ادویات کی قیمتیں ہمارے ہمسایہ ملک بھارت میں کم جبکہ پاکستان میں انتہائی زیادہ ہیں ، انہوں نے کہا کہ حکومت ادویات کی قیمتوں میں خودساختہ اضافہ واپس لینے کے لیے اقدامات عمل میں لائے ۔تاکہ مریض باآسانی اپنا علاج معالجہ کرواسکیں ۔