کراچی……نجم سیٹھی نے نوازشریف اور عمران خان کو ٹورنامنٹ کا فائنل دیکھنے کی دعوت دی ہے ۔
سوشل میڈیا پر جاری بیان میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی ایگزیکٹو کمیٹی کے سربراہ اور پاکستان سوپر لیگ کے چیئرمین نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف اور 1992 ءکی ورلڈ کپ وننگ ٹیم کے کپتان عمران خان سیاست ایک طرف رکھیں اور ساتھ مل کر کرکٹ دیکھیں۔ان کا کہنا تھا کہ وہ دونوں رہنماؤں کو 23 فروری ٹورنامنٹ کافائنل دیکھنے کی دعوت دیتے ہیں ۔نجم سیٹھی نے پی ایس ایل کے شائقین سے درخواست کی کہ وہ دونوں رہنماؤں پر اکٹھے فائنل دیکھنے کے لیے سوشل میڈیا کے ذریعے زور دیں