چارسدہ….چارسدہ کے اتمانزئی بازار میں تجاوزات کے خلاف آپریشن میں دکانداروں کی مزاحمت پر پولیس نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 3 دکاندار زخمی ہوگئے۔
تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران دکانداروں اور انتظامیہ کے درمیان تلخ کلامی ہوئی جو ہاتھا پائی تک پہنچ گئی جس کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ہجوم کو منتشر کرنے کے لیے پولیس نے ہوائی فائرنگ کردی،فائرنگ کی زد میں آکر 3 دکاندار زخمی ہوگئے جنہیں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا،بعد میں دکانداروں نے احتجاج بھی کیا۔