counter easy hit

کلاشنکوف کے پرزے تھری ڈی پرنٹر کے ذریعے بنائے جا سکتے ہیں

Kalashnikov

Kalashnikov

کراچی….جنگ ویب ڈیسک…..کلاشنکوف کے پرزے تھری ڈی پرنٹر کے ذریعے بنائے جا سکتے ہیں،خبر رساں ادارے کے مطابق کلاشنکوف کمپنی میں تیار کی جانے والی بندوقوں کے تجرباتی نمونوں کے لئے پرزے تھری ڈی پرنٹر کے ذریعے بنائے جانے لگے ہیں۔
کلاشنکوف کمپنی کے نمائندوں کے بقول تھری ڈی پرنٹر کے ذریعے بنائے گئے پرزے بندوقوں، پستولوں وغیرہ کے تجرباتی نمونوں میں استعمال کئے جاتے ہیں تاکہ ان میں کی جانے والی تکنیکی تبدیلیوں کو آزمایا جا سکے۔ اس کے باوجود ایسی تجرباتی بندوقوں سے عام بندوقوں کی طرح گولی چلائی جا سکتی ہے۔