بیجنگ …چین میں ایک سینما کی جانب سے فلم بینوں کو نئی فلم دی مین فراہم مکاؤ تھری نہ دیکھنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ عام طورپر توسینما منیجرز فلموں کی بکنگ ،منافع کو مدنظر رکھ کرکرتے ہیں لیکن جنوب مغربی چین کے صوبہ گانچو میں ایک مقامی سینما نے اپنے فلم بینوں کوایک فضول کہہ کر نہ دیکھنے کا مشورہ دیا ہے ۔
پنگ لیانگ چائنہ فلم سٹیلر انٹرنیشنل تھیٹر نے وی چیت پر اپنی ایک پوسٹ میں چوین فیٹ،اینڈی لاؤ اورجیکی چیونگ جیسے اداکاروں پر مشتمل فلم دی مین فراہم مکاؤ تھری کے بارے میں کہاہے کہ ہم ان لوگوں سے معذرت خواہ ہیں جنہوںنے یہ فلم دیکھی ۔ہمارا مخلصانہ مشورہ ہے کہ عوام اس فلم پر اپنا پیسہ خرچ نہ کریں۔پوسٹ میں مزید کہا گیاہے کہ ہماری سمجھ سے بالاتر ہے کہ اتنے بڑے اداکاروںنے اتنی بدمزہ فلم کی ۔ اس سے ہانگ کانگ فلموں کا معیار گرگیاہے۔یہ پوسٹ سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیل گئی اورانٹرنیٹ صارفین کی ایک بڑی تعداد نے تھیٹر کے منیجر کو ایماندار قراردیتے ہوئے اس کی تعریف کی ہےلیکن بعد میں تھیٹر نے یہ کہتے ہوئے پوسٹ حذف کردی کہ یہ منیجرکا ذاتی خیال ہے جوچائنہ فلم سیٹلر انٹرنیشنل تھیٹر، چین کی نمائندگی نہیں کرتا۔چین کے نئے قمری سال کے پہلے دن ریلیز ہونے والی فلم دی مین فراہم مکاؤ تھری نے زبردست بزنس کیاہے اوریہ باکس آفس پر صرف مرمیڈ اور دی منکی کنگ ٹو سے پیچھے رہی۔کمزور تبصروں کے باوجود فلم نےایم ٹائم ڈاٹ کام پر10میں سےآٹھ اعشاریہ پانچ اورآئی ایم ڈی بی ڈاٹ کام پر10 میں سے1اعشاریہ1سکورکیاہےلیکن فلم کے ہدایتکار وانگ جنگ اس سے بے پرواہ دکھائی دے رہے ہیں۔