ممبئی ……بھارت میں بڑھتی ہوئی انتہا پسندی اور عدم برداشت پر بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان کے بیان نے بھارتی انتہا پسند تنظیموں کو آگ بگولہ کر دیا، جس کی آگ اب تک ٹھنڈی نہ ہوسکی۔
ہندو انتہا پسندوں نے ایک بار پھر شاہ رخ کو نشانے بناتے ہوئے گزشتہ روز ان کی گاڑی پر پتھراؤ کردیا،بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق احمد آباد میں وشوا ہندو پرشادکے کارکنان نے شاہ رخ کی گاڑی پر اس وقت پتھراؤ کیا۔وہ احمد آباد میں اپنی نئی فلم رئیس کی شوٹنگ میں مصروف تھے اور ان کی گاڑی قریب واقع ایک ہوٹل کی پارکنگ میں کھڑی تھی، اس حادثے میں شاہ رخ خان محفوظ رہے تاہم گاڑی کو کافی نقصان پہنچا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ پتھراؤ کرنے والے 8 سے 10 لوگ موٹر سائیکل پر سوار تھے، جن میں سے 3کو موقع پر ہی گرفتار کرلیا گیا اور باقی کی تلاش جاری ہے