counter easy hit

شام میں سعودی فوج بھیجنے کا فیصلہ امریکی اتحاد کرے گا

Saudi decision

Saudi decision

ریاض……… سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے واضح کیا ہے کہ شام میں سعودی اسپیشل فورسز بھیجنے کا فیصلہ امریکا کی قیادت میں داعش مخالف اتحاد کرے گا۔وہ ریاض میں سوئس وزیر خارجہ کے ساتھ نیوز کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔
انھوں نے کہا کہ ترکی کے انچرلیک ہوائی اڈے پر سعودی عرب کے لڑاکا طیارے بھیجنے کا فیصلہ اسی مہم کا حصہ ہے۔اب شام میں داعش کے خلاف کسی زمینی کارروائی کے لیے سعودی مملکت کے خصوصی دستوں کو بھیجنے کا فیصلہ امریکا کی قیادت میں اتحاد ہی کرے گا۔ان کے اس بیان سے قبل ایران کے ڈپٹی چیف آف اسٹاف بریگیڈئیر جنرل مسعود جزائری نے ایک ٹی وی انٹرویو میں سعودی عرب کو خبردار کیا تھا کہ وہ شام میں زمینی دستے نہ بھیجے۔عادل الجبیر نے شام میں روس کی فوجی مداخلت کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ شامی صدر بشارالاسد کے اقتدار کو برقرار رکھنے میں کامیاب نہیں ہوگا۔انھوں نے کہا کہ ماضی میں ایران کی جانب سے بشارالاسد کے اقتدار کو بچانے کی کوششیں ناکامی سے دوچار ہوچکی ہیں۔اب بشارالاسد نے روس سے مدد طلب کی ہے لیکن یہ مدد انھیں بچانے میں ناکام رہے گی۔انھوں نے روس پر زوردیا کہ وہ شام میں اعتدال پسند باغی گروپوں کے خلاف فضائی کارروائیاں بند کرے۔