counter easy hit

دبئی میں برج خلیفہ کے بعد ایک اور شاہکارکی تیاریاں شرو ع

Preparations start

Preparations start

دبئی ……دبئی میں برج خلیفہ کے بعد ایک اور شاہکارتیار کرنے کی تیاریاں شرو ع کی دی گئی ہیں، جس کے بعد دبئی دنیا کا ایک اور اعزار اپنے نام کروانے میں کامیاب ہو جائے گا۔
جی ہاں دبئی میں ایک عظیم الشان شہر بننے جا رہا ہے جو نا صرف 48 ملین (4کروڑ80لاکھ) مربع فٹ پر مشتمل ہو گا بلکہ اس میں ایک سو ہوٹل،20 ہزار کمرے، پارک، تھیٹر سمیت دیگر سہولیات میسر ہوں گی۔متحدہ عرب امارات کے فرمانروا شیخ محمد بن راشد المختوم نے اپنی نوعیت کے اس انوکھے منصوبے کا افتتاح کر دیا ہے، جس میں سالانہ 180ملین (ایک ارب 80کروڑ) افراد کے وزٹ کرنے کی گنجائش بتائی جا رہی ہے۔واضح رہے کہ یہ مال دنیا کا وہ پہلا شہر بھی کہلائے گا، جہاں درجہ حرارت کو مکمل طور پر کنٹرول کیا جا سکے گاجبکہ اس پراجیکٹ کا ایک فیز 2020ءاولمپکس سے قبل مکمل کرلیا جائے گا۔