لاہور……لیجنڈ اداکار حبیب شدید علالت کے باعث لاہور کے اسپتال میں داخل ہیں،ڈاکٹروں نے تشویشناک حالت کےباعث انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کردیاہے۔ان کے صاحبزادے نے عوام سے ان صحت یابی کیلئے دعاکی اپیل کی ہے۔
1956ء میں فلمی کیرئیر کا آغاز کرنے والے 78 سالہ اداکار حبیب کی طبیعت اچانک بگڑ گئی جس پر انہیں لاہور کے مقامی اسپتال منتقل کیا گیا۔ ڈاکٹروں نے انہیں فوری طور پر انتہائی نگہداشت وارڈ میں منتقل کر کے وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا۔ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ حبیب کو برین ہیمرج ہوا ہے اور ان کی حالت تشویشناک ہے۔ حبیب کے صاحبزادے نے عوام سےاپیل کی ہے کہ ان کے والد کی صحت یابی کیلئے دعا کریں۔