کراچی ………پولیس کے اسپیشل یونٹ نے ہمدرد یونیورسٹی کے طلبا کو دہشت گردی سے بچنے کے گر سکھائے۔ تربیت کے دوران فائرنگ کی آواز سے ایک طالبہ بیہوش ہوگئی،جس کو ابتدائی طبی امداد فراہم کردی گئی ۔
کراچی کی مختلف جامعات میں پولیس کے اسپیشل سیکورٹی یونٹ نے طلبا کو دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے خصوصی تربیت دینے کا سلسلہ شروع کیا ہوا ہے۔دہشت گردوں کا حملہ ہو تو فوراً کیا کرنا چاہیے ، زخمیوں کو فوری طبی امداد کیسے دی جائے اوراپنی حفاظت کیسے کی جائے یہ سب بتایا گیا ہمدرد یونیورسٹی کے طلبہ و طالبات کو اسپیشل سیکورٹی یونٹ کے جوانوں نے ۔حفاظتی تدابیر کی آگاہی کے لیے باقاعدہ تربیتی مشق کا انعقاد بھی کیا گیا ،تربیت کے دوران فائرنگ کی آواز سے ایک طالبہ بیہوش ہوگئی،جس کو ابتدائی طبی امداد فراہم کردی گئی ۔ایس ایس یو حکام کا کہنا ہے کہ تعلیمی اداروں پر دہشت گردوں کے حملوں کے پیش نظر طلبا کو تربیت فراہم کرنے کا سلسلہ جاری رہے گا۔