واشنگٹن…….ہیلری کلنٹن کی تنقید کے بعد امریکی صدر اوباما نے بھی ری پبلیکنز کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایاٍ۔ انہوں نے کہا کہ ری پبلکنز کی بیان بیازی سے دنیا بھر میں مسائل پیدا ہو رہے ہیںٍ اور ٹرمپ صدر نہیں بن سکیں گےٍ۔ امریکی صدر ہونا سنجیدہ کام ہے، یہ ریئلٹی شو کی میزبانی نہیںٍ ہے۔
کیلی فوررنیا میں آسیان سمٹ کے اختتام پر بریفنگ کے دوران امریکی صدر باراک اوباما نے بھی ری پبلکنز کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ ری پبلکنز کی بیان بازی سے دنیا بھر میں امریکا کے لیے مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کے خلاف بیانات اور جذبات بھڑکانے سے ووٹ نہیں ملیں گےٍ اور صرف ٹرمپ ہی نہیں صدارتی انتخابات کے دوڑ میں شامل دیگر ری پبلیکنز کا بھی یہی حال ہےٍ۔امریکا کا صدر بننا مشکل اور سنجیدہ کام ہےٍ، یہ کسی ریئلٹی شو کی میزبانی نہیںہے۔ انہیں امریکی عوام پر مسلسل اعتماد ہےٍ اور ڈونلڈ ٹرمپ صدر نہیں بن سکتےٍ۔اس سے پہلے امریکی صدارتی انتخابات کی دوڑ میں شامل ڈیموکریٹک امیدوار ہیلری کلنٹن نے ایک جلسے کے دوران کتے کی آواز نکال کر ری پبلیکنز کو تنقید کا نشانہ بنایاٍ تھا۔ واضح رہے کہ ریاست جنوبی کیرولائنا میں پرائمری پولنگ سے قبل ہی ڈیموکریٹس اور ری پبلکنز کے درمیان الفاظ کی جنگ میں تیزی آرہی ہےٍ۔ دونوں جانب سے رہنما ایک دوسرے کو خوب تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیںٍ۔