counter easy hit

پی ایس ایل: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کو ہرادیا

PSL: Gladiators beat

PSL: Gladiators beat

دبئی………پاکستان سپر لیگ کے اٹھارہویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرزنےلاہورقلندرزکو2وکٹوں سے شکست دے دی، کوئٹہ گلیڈی ایٹرزنے ایونٹ کاسب سےبڑا اسکوربناتے ہوئے 202 رنزکاہدف آخری گیندپرحاصل کیا۔
لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کیلئے 202رنز کا ہدف دیا،لاہور قلندرز کی جانب سے بنایا جانے والا 201رنزکا مجموعہ پاکستان پر لیگ میںکسی ٹیم کا دوسرا سب سے بڑا مجموعہ ہے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا جو انہیں مہنگا پڑا،لاہور قلندرز کے اوپنر کرس گیل نے شروع سے ہی جارحانہ انداز اپنایا،انہوں نے60رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی۔ کپتان اظہر علی نے 7چوکوں اور 2چھکوں کی مدد سے 45گیندوں پر 61، کرس گیل نے 3چوکوں اور 6 چھکوں کی مدد سے 34گیندوں پر60رنز اسکور کئے جبکہ عمراکمل 55اور ڈیوائن براوو 20رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ذوالفقار بابر اور گرانٹ ایلوٹ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔