counter easy hit

نیویارک:رنگارنگ فیشن ویک کا آغاز،چینی ڈیزائنرز کی کلیکشن پیش

New York Fashion Week

New York Fashion Week

نیویارک …..امریکاکے شہر نیو یارک میں رنگا رنگ فیشن ویک جاری ہے، جس میں دنیا بھر سے نامور ڈیزائنرزاپنی کلیکشن پیش کررہے ہیں۔
8 دن تک جاری رہنے والے اس فیشن ویک میں موسمِ خزاں اور سرما کی مناسبت سے ڈیزائنرز اپنی کلیکشن پیش کررہے ہیں۔اس موقع پر دیگر ممالک کی طرح چین سے تعلق رکھنے والے مشہور ڈیزائنرز نے بھی اپنا فیشن کلیکشن پیش کیا جسے زیب تن کرکے ماڈلز نے ریمپ پر جلوے بکھیرے۔ واضح رہے کہ11فروری سے شروع ہونے والا یہ ایونٹ 8 روز تک رنگینیاں بکھیرنے کے بعد 18فروری کو اختتام پذیر ہوجائے گا۔