اوٹاوا….کینیڈا کے حکام نے تصدیق کی ہے کہ ملک میں لاپتا یا قتل کی جانے والی مقامی خواتین کی تعدادماضی کے مقابلے میں بڑھ گئی ہے ۔
کینیڈا میں خواتین کے امور کی وزیر کا کہنا ہے کہ حکومت کو لاپتا خواتین کے درست اعداد و شمار نہیں معلوم لیکن ملک میں ایسی خواتین کی تعداد 4 ہزار ہوسکتی ہے، 1980 سے 2012 کے درمیان یہ تعداد 1200 کے قریب تھی ۔ برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کینیڈا میں ہر سال درجنوں خواتین کو اغوا کے بعد قتل کردیاجاتا ہے۔کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی اس سلسلے میں بڑی مہم چلانے کا اعلان کیا ہے۔