نیویارک….خوف اور دہشت سے بھرپور نئی برٹش انڈین ہارر فلم دی اَدر سائیڈ آف دی ڈور 4مارچ کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
ہدایتکار جوہینز رابرٹ کی اس فلم کی کہانی ایک ایسے ننھے بچے اولیورکے گِرد گھومتی ہے جس کی موت کے بعد اس کی ماں اْسے زندوں اور مْردوں کی دنیا سے واپس لانے کی فرسودہ روایت کا سہارا لیتی ہے اور اسی دوران مْردوں کی دنیا کا دروازہ کھول کو سب گھر والوں کو خطرے کی نظر کر دیتی ہے۔وئی ایٹکن اور الیگزینڈر ایجا کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم میں مرکزی کردار سارہ وین کیلیس نبھا رہی ہیں جن کے علاوہ جیریمی سِسٹو، صوفیہ روسِنکی، جیویئر بوٹیٹ اور لاگن کرینن شامل ہیں۔خوفزدہ کر دینے والے مناظر کی عکاسی کرتی یہ فلم ٹوینٹیتھ سنچری فاکس کے تحت 4مارچ کو سنیما گھروں میں سب کو ڈرانے آرہی ہے۔