تائی پے /شنگھائی ……تائیوان اورچین میں سالانہ لالٹین فیسٹیول کی رنگینیاں عروج پر ہیں جسے دیکھنے کیلئے شہریوں کی بڑی تعداد وہاں کا رُخ کر رہی ہے۔
ہر سال چینی قمری سال کے آغاز کیساتھ ہی لالٹینوں کے اس میلے کے موقع پر جہاں ایک طرف شہروں کو دیوہیکل لالٹینوں سے سجایا جاتا ہے وہیں دوسری جانب ہزاروں لالٹینیں آسمان میں بلند کی جاتی ہیں۔لالٹین فیسٹیول میں تائیوان میں رنگ برنگی روشنیوں سے سجی سرنگ، دس میٹر اونچی فلائنگ ہارس لالٹین اورمنکی ، ڈریگن و پانڈا سمیت کئی اشکال کی لالٹین لوگوں کی توجہ کا مرکز ہیں۔دوسری جانب شنگھائی میں چاولوں کے آٹے اور کاغذ سے بنی لالٹینوں پر لوگ اپنے پیغامات تحریر کرنے کے بعد انہیں روشن کرکے فضا میں اُڑاتے ہیں۔برسوں پرانے اس روایتی تہوار کو دیکھنے مقامی آبادی سمیت ہزاروں کی تعداد میں سیاح یہاں کا رُخ کررہے ہیں، فیسٹیول13مارچ تک جاری رہے گا۔