counter easy hit

ایف سولہ طیاروں پر منہ بند رکھیں، امریکا کا مودی سرکار کو ٹکا سا جواب

 Government Modi answer hinges

Government Modi answer hinges

امریکا نے پاکستان کو ایف سولہ طیاروں کی فروخت پر بھارتی پریشانی بلاجواز قرار دے دی۔ پینٹاگون حکام کے مطابق ایف سولہ طیارے پاکستان میں جاری دہشت گردی کے خلاف آپریشن میں اہم کردار کر سکتے ہیں۔
واشنگٹن: (یس اُردو) امریکا نے پاکستان کو ایف سولہ طیارے فراہم کرنے کے معاملے پر بھارتی احتجاج مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد کو ایف سولہ طیاروں کی فروخت پر نئی دلی کی مایوسی اور تشویش بلاجواز ہے۔ پاکستان کو طیاروں کی فروخت پر بھارتی احتجاج پر رد عمل دیتے ہوئے پینٹاگون پریس سیکرٹری پیٹرو کک کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ایف سولہ طیاروں کی فراہمی پر بھارت کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔ ایف سولہ طیارے پاکستان کو درپیش سکیورٹی خطرات سے نمٹنے اور دہشت گردی کے خلاف جاری کوششوں میں اہم اور موثر کردار کرسکتے ہیں اور یہ علاقائی سلامتی اور امریکی مفاد میں ہیں۔ گزشتہ دنوں دونوں ملکوں کے درمیان طے پا جانے والے ایک معاہدے کے تحت امریکا پاکستان کو 8 ایف سولہ طیارے فروخت کرے گا۔