لاہور (یس اُردو )پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان لازم و ملزوم ہیں پاکستان پیپلز پارٹی کے خلاف جمہوریت اور وفاق دشمنوں نے ہر دور میں اسٹیبلشمینٹ کی گود میں بیٹھ کر سازشیں کیں لیکن اس پارٹی کی مقبولیت میں ذرہ برابرفرق نہ آیاکیونکہ اس کی آبیاری فوج کا پانی ڈال کر نہیں بلکہ شہیدوں کا خون دے کے کر کی گئی ہے ۔ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے ممتاز راہنما اور ۔۔میاں محمد اسلم ارائیں نے کیا ۔انہوں نے کہا کہ ذولفقار علی بھٹو کے جمہوریت اور قائد اعظم و علامہ اقبال کے دو قومی نظریہ کی اصل وارث پاکستان پیپلز پارٹی ہے ۔ ذولفقار علی بھٹو کو شہید کرنے والے والوں نے سوچا تھا کہ یہ پارٹی ختم ہو جائے گی لیکن بھٹو کی پنکی جب دختر مشرق بنی تو دشمن قوتوں کی گھگھی بندھ گئی اور دنیا نے دیکھا کہ بھٹو شہید کی بیٹی نے پارٹی کا نام ہی بلند نہ کیا بلکہ دنیا بھر میں پاکستان کا نام بھی سر بلند کیا پھر جب پاکستان کی اس بہادر بیٹی کو شہید کیا گیا تو وفاق دشمن قوتیں پھر خوش ہوئیں کہ اب پاکستان پیپلز پارٹی کا ووٹ تقسیم ہو کر ان کے غلاموں کو ملے گا ۔لیکن جب شہید دادا اور شہید ماں کے بہادر بیٹے بلاول بھٹو کی گرجدار آوازپاکستان کے غلام سیاستدان سنتے ہیں تو انکی نیندیں حرام ہو رہی ہیں سب کو نظر آ رہا ہے کہ بھٹوز کا یہ وارث پارٹی اور پاکستان کی تقدیر بدلے گا اسی لیئے پھر خفیہ ہاتھ حرکت میں آ کر سازشیں کر رہے ہیں لیکن انشا ء اللہ بلاول بھٹو کی شکل میں پاکستان کو ایک بہادر بیٹا ملا ہے جو سر عام پاکستان اور عوام کے دشمنوں کو للکار رہا ہے پاکستان کے عوام کو چاہئیے کہ بلاول کے ہاتھ مضبوط کریں تاکہ ملک سے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے