کوٹلہ قاسم خاں (شمشاد چوہدری )عوام کی خوشحالی کا خیال رکھنا عوام کی خدمت کرنا حکمرانوں پر اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک حکم ہے چوہدری زبیر انور ایڈووکیٹ بارا یسوسی ایشن کھاریاں نے کوٹلہ قاسم خاں میں صحافیوں کو اپنے تاثرات دیتے ہوئے کیا انہوں نے کہا عوامی حالت کی طرف توجہ دینا حکمرانوں کا فرض ہے عوام کی حالت بدتر ہے مہنگائی بے روز گاری عروج پر ہے عوام کو ریلیف دیا جائے اور تعمیر وترقی مینڈیٹ کے صلہ میں کی جائے چوہدری زبیر انور ایڈووکیٹ نے مزید کہا کہ حکمران صرف وقت گزارا نہ کریں عوام پر توجہ دیں عوامی خدمت انکا مشن ہونا چاہیے اسی طرح اپوزیشن بھی عوام کے مسائل کو حل کرانے کی طرف توجہ دے تاکہ ملکی صورتحال بہتر ہو فروغ دیں اسی سے عوام کی خوشحالی ہوتی ہے اللہ تعالیٰ اور اسکے روسول کے اصولوں کے مطابق حکمرانوں کرنے فرض ہے اس موقع پر چوہدری امجد ریاست ، چوہدری ناصر ناروے ، چوہدری عنائت ، صوفی محمد اکر م ودیگر موجود تھے