سرائے عالمگیر (نمائندہ خصوصی )گورنمنٹ ایلمنٹری سکول نمبر1انگلش میڈیم سرائے عالمگیرنزد ریلوے ٹریک کے قریب گندے پانی کا جوہڑ اور واٹر فلٹریتشن پلانٹ کے ساتھ گندگی کا ڈھیر پنجاب حکومت کے بدلہ ہے پنجاب اور بدلیں گے پاکستان کے نعرے کا منہ چڑھانے لگا ۔تفصیلات کے مطابق ایلمنٹری سکول نمبر1انگلش میڈیم سرائے عالمگیر کے قریب گندے پانی کا جوہڑ اور واٹر فلٹر یشن پلانٹ کے ساتھ گندگی کا ڈھیرپڑا ہے جس کے باعث نہ صرف طلبہ کو شدید دشواری کا سامنا ہے بلکہ اس آلودگی کی وجہ سے بچوں کی صحت پر مضر اثرات مرتب ہو رہے ہیں اور اب تک کئی طلبہ مہلک بیماریوں میں مبتلا ہو چکے ہیں لیکن ٹی ایم اے انتظامیہ کو سینکڑوں بچوں کی زندگیوں اور صحت سے کوئی سروکار نہیں ۔اہالیان سرائے عالمگیر نے متعلقہ حکام سے فوری اصلاح حوال کا مطالبہ کیا ہے ۔