نیویارک……… عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ دنیاکے 34ممالک زیکا وائرس کی لپیٹ میں آ چکے ہیں۔
َ نیویارک میں عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر نیٹیلا منابدی نے بتایا کہ زیکا وائرس دنیا کے 34ممالک میں پھیل چکا ہے اور برا زیل میں اس سے متاثرہ4ہزار7سو کیس سامنے آچکے ہیں جو کہ تشویشناک بات ہے۔انھوں نے کہا کہ ہمیں زیکا کے پھیلنے کی وجوہات جاننے کی ضرورت ہے۔انھوں نے کہا کہ دنیا بھر میں زیکا وائرس کے حوالے سے آگاہی دینے کے لئے خصوصی اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔نینٹیلا نے کہا کہ زیکا وائرس کی اگاہی، تشخیص اور ویکسین کے لئے کم از کم25ملین امریکی ڈالر کے فنڈز درکار ہیں۔