counter easy hit

سان برنارڈینو حملہ، ڈیٹا تک رسائی،ایپل کاعدالتی حکم ماننے سے انکار

San Bernardino attack

San Bernardino attack

واشنگٹن…..سان برنارڈینو حملے میں ملوث سید رضوان فاروق کے آئی فون ڈیٹا تک رسائی دینے کے عدالتی حکم کو ایپل نے ماننے سے انکار کردیا۔کمپنی کے سی ای او کہنا ہے کہ ایپل ایف بی آئی کے مطالبے کو چیلنج کرے گی۔
عدالت نے ایپل کوسید رضوان فاروق کے آئی فون تک رسائی دینے کیلئے ایف بی آئی کی مدد کرنے کا حکم دیا تھا۔ ایپل نے اس عدالتی حکم کی مخالفت کر دی ہے۔ گزشتہ روز کمپنی کے سی ای او نے ویب سائٹ پر پیغام دیاکہ حکومت اس سے چاہتی ہے کہ وہ آئی فون میں بیک ڈور بنائے ،جس سے صارفین کےڈیٹاکی سیکیورٹی کو خطرہ ہوسکتا ہے۔دوسری جانب وائٹ ہاؤس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حکومت ایپل سے صرف ایک ڈیوائس کے ڈیٹا تک رسائی میں مدد چاہتی ہے ،وہ ایپل کو اپنی ڈیوائس کے ڈیزائن میں تبدیلی یا آپریٹنگ سسٹم میں بیک ڈور دینے کا مطالبہ نہیں کر رہی ۔