ٹوکیو……کہتے ہیں ماں کی مامتا اولاد کے لئے بیش قیمت خزانہ ہوتی ہے جس کا نعم البدل دنیا میں کہیں نہیں مل سکتا ، لیکن جاپان میں ایک ما ں کا اپنی بیٹی کے ساتھ ایسا ظالمانہ سلوک دیکھا گیا جس نے سب کے دل دہلا دئیے ہیں۔
جاپان کے جنوبی علاقے فوکوواکا میں ایک ظالم ماں نے اپنی نو عمر بیٹی کو سزا کے طو ر پر زبردستی 30سے زائدکچی سنہری مچھلیاں کھلادیں۔جاپانی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ مچھلیاں گھر میں رکھے ایک ایکوریم میں موجود تھیں جس میں کیمیائی مادہ ڈال کرانہیں مارا گیااورپھر ان مردہ مچھلیوں کوایک ایک کرکے زبردستی اس نو عمر لڑکی کو کھلادیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ظالم ماں نے اپنی بیٹی کو بیڈ پر لٹا کر رسیوں سے باندھ دیا تھا اور اس لڑکی کے چہرے پر نشانات سے ظاہر ہوتا ہے کہ ناصرف اسے زور دار تھپڑ مارے گئے بلکہ سگریٹ سے اس کی زبان بھی جلائی گئی ۔