لاہور….پنجاب اسمبلی میں میٹرو ٹرین منصوبے پر بحث کےدوران حکومتی اور اپویشن ارکان آپس میں اُلجھ پڑے،اسپیکر رانامحمداقبال نےقائدحزبِ اختلاف میاں محمودالرشید کو خطاب میٹرو ٹرین تک محدود رکھنے کی ہدایت کی تو انہوں نےاسپیکر کو جانبدار قرار دے دیا۔
پنجاب اسمبلی میں میٹرو ٹرین منصوبے پربحث،پنجاب کےوزیرِقانون رانا ثناءاللہ نےاسےعوامی مفاد کا منصوبہ قرار دیااورکہاکہ کئی سابقہ حکومتیں بھی اس روٹ پرمیٹروٹرین منصوبہ بناناچاہتی تھیں،اپوزیشن کےاعتراضات سیاست چمکانےکیلئےہیں،اپوزیشن جتناچاہےشورمچالے،یہ منصوبہ بن کر رہےگا۔اپوزیشن لیڈرمیاں محمودالرشیدنےاسپتالوں کی حالتِ زار کا ذکرکیاتو رانا ثناءاللہ نےمداخلت کرتےہوئےکہا،یہ اصل موضوع سے ہٹ رہےہیں،اس پرمحمودالرشید کاجواب تھا،ابھی توتمہیدہی باندھی ہے تو ان کی چیخیں نکل گئی ہیں
محمودالرشیدکاکہناتھا،ٹرین منصوبےسےشہر کی اہم ثقافتی عمارتوں کو نقصان پہنچےگااور درجہ حرارت بھی بڑھ جائے گا،تاریخ میں موجودہ حکمرانوں کا نام لاہورکےقاتلوں میں لکھاجائے گا۔پیپلزپارٹی کےخرم جہانگیروٹو،پی ٹی آئی کےاسلم اقبال اور دیگر اراکین نےبھی بحث میں حصہ لیا۔