counter easy hit

پنجاب سروس ٹربیونل میں سیکریٹری صحت کی طلبی

Secretary Health Punjab

Secretary Health Punjab

لاہور…..پنجاب سروس ٹربیونل نے احکامات کی خلاف ورزی پر صوبائی سیکریٹری صحت کو جواب سمیت ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا ۔
پنجاب سروس ٹربیونل کےروبرو درخواست گزار ڈاکٹر عبدالمنان کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ سروس ٹربیونل نے ان کا تبادلہ معطل کر رکھا ہے،ٹربیونل کےاس فیصلے کے بعدنئی تعیناتی کاچارج نہ سنبھالنے پر محکمہ صحت نے شوکاز نوٹس جاری کر دیا ۔انہوں نے استدعا کی سروس ٹربیونل کے فیصلے کو نظر انداز کرنا توہین عدالت ہے،سیکرٹری صحت کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے،عدالت نے سیکریٹری صحت کو جواب سمیت ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔