برمنگھم ( ایس ایم عرفان طا ہر سے ) شہیدوں اور غازیوں کی وارث تحریک آزادی کشمیر کو شہید مقبول بٹ نے جلا بخشی ، عالمی برادری با با ئے قوم شہید کشمیر محمد مقبول بٹ اور افضل گورو شہید کے جسد خاکی انسانی بنیا دوں پر لواحقین کے حوالہ کرانے کے لیے بھا رت پر دباؤ ڈالیں ، غلامی کی رات جتنی بھی تاریک اور طویل ہو صبح کا آغاز فطری عمل ہے بھا رتی ظلم و جبر کشمیریوں کو آزادی کے راستے سے ہٹا نہیں سکتا ۔ ان خیالات کا اظہا ر مقررین نے جمو ں وکشمیر اقبالستان مو ومنٹ برطانیہ کے زیر اہتمام شہید مقبول بٹ کی اکتسویں برسی کے موقع پر منعقدہ عظیم الشان اجتما ع سے خطاب کرتے ہو ئے کیا ۔ اس موقع پر بانی تحریک اقبالستان برطانیہ پروفیسر ڈاکٹر محمد عارف ، چیئرمین ہیو من رائٹس راجہ محمد شبیر خان، آرگنائزر تحریک اقبالستان راجہ امجد خان، صدر جمو ں وکشمیر لبریشن فرنٹ برطانیہ پروفیسر محمد ظفر ، صدر ورلڈ کشمیر فریڈم موومنٹ نذیز احمد قریشی ، ظفر ایڈووکیٹ لبریشن لیگ ، سمیر ا فرخ چیف ایگزیکٹو آفیسر نورٹی وی و چیئرپرسن بی ٹی ایم گلوبل برطانیہ ، صدر نیشنل پیپلز پارٹی انعام الحق ، فردوس بیگ ، ساجد یوسف جنرل سیکرٹری کشمیر کنسرن برطانیہ ،سید کرامت بخاری ، مرزا محمد صدیق ، راجہ محمد ظہو ر ، چو ہدری محمد عارف ، سابق لارڈ میئر آف برمنگھم کونسلر خواجہ محمود حسین ، کونسلر محمد ادریس ، کونسلر مریم خان، چو ہدری محمد بشیر رٹوی صدر آل جمو ں وکشمیر مسلم کانفرنس برطانیہ ، انیلہ اسد وائس چیئرپرسن بی ٹی ایم گلو بل برطانیہ ، چو ہدری شاہنواز سابق صدر پاکستان پیپلز پارٹی برمنگھم ، چو ہدری ظہور سرور پاکستان تحریک انصاف برمنگھم ، میمونہ خان ڈائریکٹر بی ٹی ایم گلوبل برطانیہ ، چو ہدری منظو ر حسین چیئرمین آل پارٹیز رابطہ کمیٹی ، چو ہدری ارشاد عزیز ، راجہ محمد اشتیاق ، لیا قت حسین ، ریحانہ شاہین ڈائر یکٹر بی ٹی ایم گلوبل ، احمد یعقوب ، راجہ گل تاسب چیئرمین کشمیر فریڈم فورم ، سید تحسین گیلانی مرکزی جنرل سیکرٹری جے کے ایل ایف ، زاہد چو ہدری چیئرمین برٹش پاکستانی پروفیشنل کونسل برطانیہ ، سید ظفر اللہ شاہ ، حاجی عبد الخالق قادری آل جمو ں وکشمیر مسلم کانفرنس یورپ ، محمد نواز کشمیر فریڈم موومنٹ برطانیہ ، ڈاکٹر شوکت خان صدر جمو ں و کشمیر پیپلز پارٹی برطانیہ ، مولانا فضل احمد قادری مرکزی جما عت اہلسنت برطانیہ ، محمد سکندر ، چو ہدری عبد المجید ، وسیم کیانی صدر جے کے ایل ایف شاہین گروپ ، غضنفر محمود ، روبینہ خان، فرزانہ افضل ، شاہدہ خان اور دیگر نے خصوصی شرکت کی ۔ اس موقع پر مقرین نے کہاکہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی اورکشمیری خواتین کی عصمت دری کو روکنے کے لیے اپنا کردار ادا کرے ۔ انہو ں نے کہاکہ کشمیری عوام کو انہیں انکے مستقبل کا فیصلہ کرنے کے لیے حق خودارادیت کا موقع فراہم کیا جا ئے تا کہ وہ مکمل خود مختاری اور آزادی کے ساتھ اپنی زندگیا ں گزار سکیں ۔ انہو ں نے کہاکہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے کسی ایک قیادت اور نقطہ پر متحد و منظم ہونا پڑے گا ورنہ یہ مسئلہ جوں کا تو ں ہی تعطل کا شکا ر بنا رہے گا ۔ انہو ں نے کہاکہ تحریک آزادی کشمیر کو پروان چڑھانے اور اسے تکمیل دینے کے لیے خود کشمیری قوم کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ورنہ کوئی بھی بیرونی طاقت یا حکومت اس کے حل کے لیے کردار ادا نہیں کر سکتی ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ تمام سیاسی وابستگیوں سے بالا تر ہو کر ہمیں کشمیر کی آزادی کے لیے اتفاق و اتحاد کا مظاہرہ کرنا ہو گا ۔ انہو ں نے کہاکہ کوئی بھی بیرونی طاقت اسوقت تک کشمیر کی آزادی کے لیے کردار ادا نہیں کر سکتی ہے جب تک کہ کشمیری قوم کسی ایک موقف پر یکجا نہ ہو جائے ۔ انہو ں نے مزید کہاکہ بیس کیمپ کی حکومت کو اس مسئلہ کو دنیا بھر میں اجا گر کرنے کے لیے اپنا موئثر کردار ادا کرنا ہوگا ۔ اس کثیر جما عتی اجتما ع کے اختتام پر ایک قرار داد بھی پیش کی گئی جسے متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا ۔