counter easy hit

پاکستان بیس کروڑ عوام کا ملک ہے اس کی حفاظت اور تعمیرو ترقی ہماری ذمہ داری ہے ،سید تو صیف حیدر شاہ

Syed Haider Shah

Syed Haider Shah

سرائے عالمگیر (نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ ن سرائے عالمگیر کے راہنما سید تو صیف حیدر شاہ نے اپنے بیان میں کہاہے کہ پاکستان بیس کروڑ عوام کا ملک ہے اس کی حفاظت اور تعمیرو ترقی ہماری ذمہ داری ہے ہمیں یہ بات ہر حال میںیاد رکھنا ہوگی کہ پاکستان ہے تو ہم دنیا میں اخترام کی نگاہ سے دیکھے جاتے ہیں یہی سوچ وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف اور وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز کی سیاست کا مرکزہے آج میاں برادران کی کامیاب پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان تجارتی حوالے سے دنیا کی توجہ کا مرکز بن چکاہے، برادر ملک چین کے تعاون سے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے سمیت ایران، روس اور نوآزاد ریاستوں سے مستحکم تجارتی تعلق کی بنا پرپاکستان ایک بڑے تجارتی مرکزکی حیثیت اختیار کرتا جا رہاہے جبکہ توانائی بحران کے خاتمے کے لیے بھی چین کا کردار قابل ستائش ہے انشااللہ آنے والے دنوں میں چین کے تعاون سے ہم بجلی بحران کا خاتمہ کر دینگے ، انہوں نے کہاکہ اس میں شک نہیں کہ یہ سب قوم کے تعاون اور میاں برادران کی کامیاب حکمت عملی سے ممکن ہواہے انشااللہ بہت جلد پاکستان ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑاہوگا