سرائے عالمگیر (نمائندہ خصوصی) ملک کو مذید قرضوں کی نہیں حکومت کو پالیسیاں تبدیل کرنے کی ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی کے راہنما جنید اسلم نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ غریب عوام کے خون پیسنے کی کمائی سے قرضوں پراربوں روپوں کی قسطیں ادا کر نے کیلئے منی بجٹ لگا کر مہنگائی کا طوفان برپا کر دیا جاتاہے جس سے غریب عوام کو دو وقت کی روٹی ملنا مشکل ہوتی جا رہی ہے اب پوری دنیا میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہوئیں مگر حکومت نے عوام کو ایک پیسہ کا بھی ریلیف نہیں دیا عالمی سطح پر قیمتوں میں کمی کا پورا فائدہ خود حکمران اٹھا رہے ہیں آئے روز مصنوعی مہنگائی کر کے غریب عوام سے جینے کا حق چھینا جا رہا ہے تحریک انصاف ایسی منفی پالیسیوں کو مسترد کر تی ہے اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کر تی ہے کہ مصنوعی خسارہ پورا کر نے کیلئے لگائے گئے ٹیکس واپس لیے جائیں۔