counter easy hit

گورنمنٹ کالج برائے خواتین لالہ موسیٰ کے سامنے کالج روڈ کو ادھوراچھوڑکرٹھیکیدارغائب

Road in Lala Musa

Road in Lala Musa

لالہ موسیٰ(جمیل احمدطاہر)گورنمنٹ کالج برائے خواتین لالہ موسیٰ کے سامنے کالج روڈ کو ھوراچھوڑکرٹھیکیدارغائب،کالج گیٹ کے سامنے کھلے مین ہول میں گرکربچے زخمی،جبکہ روڈ کی تعمیرکیلئے منگوائی بجری،ریت نے راستے بندکردیے ،طالبات اور طالبات کو لینے آنے والے والدین شدیدپریشانی میں مبتلاہوگئے،اس سلسلہ میں ملنے والی اطلاعات کے مطابق کالج روڈ پرسیوریج پائپ ڈالنے کے بعدروڈ کی تعمیرکرنے والاٹھیکیدارسڑک کی تعمیرکالج گیٹ کے عین قریب ادھوری چھوڑکرفرارہوگیاہے ،جس سے کالج مین گیٹ کے سامنے سیوریج کا مین ہول بھی بندنہیں کیاگیا،کھلے مین ہول میں گرکرکئی بچے بچیاں ،بزرگ زخمی ہوچکے ہیں ،جبکہ روڈ کی تعمیرکیلئے منگوائی گئی ریت اور بجری کے ڈھیروں نے کالج آنے جانے کا راستہ ہی بندکردیاہے ،انجمن تاجران کالج روڈ کے عہدیداروں اور دکانداروں،طالبات کے والدین نے ڈی سی او گجرات سے ٹھیکیدارکیخلاف کاروائی کا مطالبہ کیاہے۔