counter easy hit

فلوریڈا کے جوڑے کا ملکی تاریخ کی بڑی لاٹری میں حصے کا دعوی

Florida couple claims

Florida couple claims

واشنگٹن………. امریکی ریاست فلوریڈا کے ایک جوڑے نے ملکی تاریخ کی بڑی لاٹری میں حصے کا دعوی کردیا ہے۔ پچپن سالہ کالسچمڈ اور 70 سالہ ماؤرین اسمتھ نے بتایا کہ انھوں نے لاٹری کے ٹکٹ اپنے آبائی علاقے میلبورن سے خریدے تھے ۔
انعامی رقم کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ وہ سالانہ قسط کے بجائے 328 ملین ڈالر کی رقم یکمشت لینا پسند کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ وہ پہلے بھی وقتا فوقتا لاٹری کے ٹکٹ خریدتے رہے ہیں تاہم کامیابی پہلی مرتبہ ملی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ انھیں ابھی تک کامیابی کا یقین نہیں آرہا۔ انھوں نے کہا کہ ہم ابھی تک اس دباؤ کا شکار ہیں کہ نئی دولت کو کہا ں خرچ کریں جبکہ کالسچمڈ کا کہنا تھا کہ جب سے لاٹری کا علم ہوا ہے ہماری راتوں کی نیند اڑگئی ہے۔