counter easy hit

بھارت: غیر شادی شدہ خواتین کے موبائل استعمال کرنے پر پابندی عائد

India banned unmarried

India banned unmarried

پنچائت نے پابندی کی خلاف ورزی کرنے والی خواتین پر 2100 روپے جرمانے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ خلاف ورزی کی خبر دینے والے کو 200 روپے انعام دینے کا بھی اعلان کیا گیا ہے
نئی دہلی (یس اُردو) بھارتی ریاست گجرات میں پنچائت نے غیر شادی شدہ خواتین پر موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست گجرات میں غیر شادی شدہ خواتین پر موبائل فون تعمال کرنے پر پابندی عائد کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ جو بھی لڑکی پابندی کی خلاف ورزی کرے گی اس پر 2100 روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔جبکہ پنچائت نے خلاف ورزی کی خبر دینے والے کو 200 روپے انعام دینے کا بھی اعلان کیا ہے ۔ذرائع کے مطابق گاؤں کے سرپنج دیوشی وانکر نے کہا لڑکیوں کو موبائل فون کی کیا ضرورت؟ انٹرنیٹ متوسط طبقے پر مبنی ہماری برادری کے وقت اور پیسے کا ضیاع ہے ۔تاہم پنچائت کی طرف سے یہ فیصلہ کیا گیا کہ اگر کوئی رشتہ دار کسی لڑکی سے بات کرنا چاہے تو اس موقع پر وہ والدین کا فون استعمال کر سکتی ہے