لاطینی امریکہ کے ملک ارجنٹائن میں سیاحوں نے ایک ننھی ڈولفن کو سیلفی لینے کے لیے سمندر سے باہر نکال لیا اور ویڈیو بھی جاری کر دی
نیو یارک (یس اُردو) سیلفی کا شوق کہئے یا پاگل پن ، سیاحوں نے سیلفی بنانے کے لئے ڈولفن کے بچے کو سمندر سے نکال لیا ، ننھی ڈولفن یہ ظلم نہ سہہ پائی اور ہلاک ہو گئی ، دنیا بھر میں بے رحمانہ عمل پر سخت تنقید کی جا رہی ہے ۔اطینی امریکہ کے ملک ارجنٹائن میں سیاحوں نے ایک ننھی ڈولفن کو سیلفی لینے کے لیے سمندر سے باہر نکال لیا اور ویڈیو بھی جاری کر دی جس میں لوگوں کی بھیڑ ڈولفن کو ہاتھ میں پکڑے اور چھوتے دیکھا جا سکتا ہے ۔پانی سے نکالے جانے پر ننھی ڈلفن ہلاک ہو گئی جس پر وائلڈ لائف کے ماہرین اورلوگوں میں ناراضگی کا اظہارکیا جا رہا ہے ۔ فرانسسکانا نامی ڈولفن کی یہ قسم دنیا میں صرف 30,000 باقی ہیں ، ہجم کے اعتبار سے دنیا کی سب سے چھوٹی یہ ڈولفن صرف ارجنٹینا ، برازیل اور یورا گوئے میں ہی پائی جاتی ہے ۔