counter easy hit

یکم مارچ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

POL prices likely

POL prices likely

پٹرول کی قیمت میں چار روپے 61 پیسے ، ہائی اسپیڈ ڈیزل 5 روپے، ہائی آکٹین پانچ روپے 45 پیسے، مٹی کا تیل 4 روپے 72 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 10 پیسے فی لیٹر کمی کا امکان ہے
اسلام آباد (دنیا نیوز) عوام کے لئے خوشخبری ، پٹرولیم مصنوعات 5 روپے 45 پیسے فی لیٹر تک سستی ہونے کا امکان ہے ۔ذرائع کے مطابق یکم مارچ سے پٹرولیم مصنوعات کی قمیتوں میں 5 روپے 45 پیسے فی لیٹر تک کمی ہو سکتی ہے ۔ذرائع کے مطابق پٹرول کی قیمت میں چار روپے 61 پیسے ، ہائی اسپیڈ ڈیزل 5 روپے، ہائی آکٹین پانچ روپے 45 پیسے، مٹی کا تیل 4 روپے 72 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 10 پیسے فی لیٹر کمی کا امکان ہے ۔ تاہم جنوری کےمقابلے میں عرب لائٹ خام تیل 7 ڈالرفی بیرل مہنگا ہو چکا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیکسز کی موجودہ شرح برقرار رہی تو اپریل سے قیمتیں بڑھ جائیں گی ۔ وزارت پٹرولیم اور خزانہ نے یکم مارچ سے قیمتوں میں کمی کی مخالفت کی ہے ۔