counter easy hit

پٹھان کوٹ حملے کا مقدمہ درج کر کے دہشتگردی کیخلاف سنجیدگی ظاہر کر دی :رانا ثنا اللہ

Pathankot terror attack

Pathankot terror attack

باچا خان یونیورسٹی سانحے پر دوسرے ممالک بھی پاکستان جیسا رویہ اپنائیں ، قوم دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے :وزیر قانون کی میڈیا سے گفتگو
لاہور (یس اُردو) پنجاب کے وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے کہا ہے بھارتی پٹھان کوٹ ائیربیس پر حملے کا مقدمہ درج کرکے دہشتگردی کے خلاف سنجیدگی ظاہر کردی ، باچا خان یونیورسٹی حملے پر دوسرے ممالک بھی پاکستان جیسا رویہ اپنائیں ۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر رانا ثنا اللہ نے کہا قوم ، حکومت اور فوج دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے ۔ بھارت کی طرف سے فراہم کی گئی ابتدائی تفصیلات پر ایف آئی آر درج کی گئی ہے ۔ حملے کا مقدمہ دہشت گردی کے خلاف عزم کا ثبوت ہے ۔ انہوں نے کہا کشمیری دہشت گرد نہیں ، اپنی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں ، پاکستان نے مقدمہ درج کرکے سنجیدگی کا اظہار کیا ہے ۔ باچا خان یونیورسٹی حملے پر دوسرے ممالک بھی پاکستان جیسا رویہ اپنائیں ۔ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا بھارت کی طرف سے مزید تحقیقات کی درخواست کی گئی ہے ، اپیکس کمیٹی کی ہر میٹنگ میں مقررہ اہداف کا جائزہ لیاجاتا ہے