counter easy hit

پاک چین اقتصادی راہداری کیخلاف مہم سے آگاہ ہیں: جنرل راحیل شریف

Sharif

Sharif

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری کیخلاف مہم سے آگاہ ہیں، مسلح افواج اقتصاداری راہداری کو حقیقت میں تبدیل کرنے کیلئے ہر قربانی دینے کیلئے تیار ہیں۔ راہداری اور اس پر کام کرنے والوں کو مکمل سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔
راولپنڈی: (یس اُردو) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے اقتصادی راہداری کیلئے نئے اسپیشل سکیورٹی ڈویژن ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا۔ لیفٹیننٹ جنرل ملک ظفر اقبال اور میجر جنرل عابد رفیق کمانڈر اسپیشل سکیورٹی ڈویژن نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔ جنرل راحیل شریف کو پاک چین اقتصادی راہداری کی سکیورٹی کے مختلف پہلوؤں پر بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر آرمی چیف نے اقتصادی راہداری کو مکمل سکیورٹی فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی کاموں کیلئے پرامن ماحول فراہم کر کے ان کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقتصادی راہداری کیخلاف ہونے والی مہمات سے آگاہ ہیں۔ سکیورٹی فورسز اس خواب کو حقیقت میں تبدیل کرنے کیلئے ہر قربانی دینے کیلئے تیار ہیں۔آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے مزید کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری خطے کیلئے گیم چینجر ثابت ہونے کے ساتھ ساتھ عوام کی زندگیوں میں بہتری لائے گی۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں اور دیگر شراکت داروں کے درمیان مؤثر رابطے کے ذریعے منصوبے پر کام کرنے والوں کو بھی مکمل سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔