counter easy hit

ایم کیو ایم نے چار روزہ علامتی بھوک ہڑتال کا سلسلہ شروع کر دیا

MQM has started

MQM has started

ایم کیو ایم کے قائد کے بیانات اور خطاب نشر اور شائع کرنے پر پابندی کے خلاف ایم کیو ایم کی جانب سے کراچی میں چار روزہ بھوک ہڑتال کا آغاز کر دیا گیا۔
کراچی: (یس اُردو) ایم کیو ایم کے قائد کے خطاب پر پابندی کے خلاف ایم کیو ایم کی جانب سے کراچی پریس کلب کے باہر چار روزہ علامتی بھوک ہڑتال کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ۔ بھوک ہڑتال میں ایم کیو ایم کے سینیئر ڈپٹی کنونیئر ڈاکٹر فاروق ستار ، عامر خان ، نسرین جلیل ، اراکین رابطہ کمیٹی ، قومی و صوبائی اسمبلی کے اراکین اور دیگر زمہ داران شریک ہیں ۔ ایم کیو ایم کی جانب سے چار روز تک ہر روز 12 گھنٹے علامتی بھوک ہڑتال کی جائے گی ۔ ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے صحافیوں سمیت دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کو بھی علامتی بھوک ہڑتال میں شرکت کی دعوت دی ہے۔ ایم کیو ایم کی علامتی بھوک ہڑتال میں خواتین بھی بڑی تعداد میں شریک ہیں۔