بیجنگ…….. چین نے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کو جنوبی بحیرہ چین کے معاملہ پر مداخلت نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے ۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ہانگ لی نے جمعہ معمول کی پریس بریفنگ میں کہا کہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ براہ راست اس معاملہ کا حصہ نہیں ہیں لہذا دونوں ممالک مداخلت سے باز رہیں ۔چینی وزارت خارجہ کی جانب سے یہ بیان دونوں ممالک کے اس موقف کے بعد سامنے آیا ہے جس میں انہوںنے چین کو جنوبی بحیرہ چین میں کشیدگی کا ذمہ دار قراردیاتھا۔چینی وزارت خارجہ کے ترجما ن نے کہا کہ جنوبی بحیرہ چین میں واقع جزیرے زمانہ قدیم سے ہماری علاقائی خودمختاری کا حصہ ہیں اورچین کواپنی حدود ،خودمختاری اور میری ٹائم مفادات کے تحفظ کا مکمل حق حاصل ہے ۔ انہوںنے مزید کہا کہ علاقہ میں دفاعی نظام کی تنصیب عالمی قوانین کے مطابق چین کا بنیادی ہے جس کا مطلب ہر گز خطے کو مسلح کرنا نہیں ہے ۔