نئی دلی………. بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پٹھان کوٹ واقعے کے حوالے سے پاکستانی تحقیقاتی ٹیم مارچ میں بھارت کا دورہ کرے گی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستانی تحقیقاتی ٹیم کی قیادت اےآئی جی سی ٹی ڈی رائےطاہرکریں گے، تحقیقاتی ٹیم بھارتی وزارت دفاع کی اجازت سےپٹھان کوٹ ایئربیس کابھی دورہ کرےگی۔ یاد رہے کہ پٹھان کوٹ واقعےکامقدمہ گزشتہ روزنامعلوم دہشت گردوں کے خلاف گوجرانوالہ میں درج کیاگیاتھا۔ وزیراعظم نواز شریف نےگزشتہ ہفتےپٹھان کوٹ واقعےکی تحقیقات کیلئےاعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دی تھی جبکہ ایڈیشنل آئی جی کاؤنٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ پنجاب رائےطاہرکوکمیٹی کاکنوینرمقررکیاگیاتھا۔