کراچی…..کراچی کی مقامی عدالت نے والدہ کو قتل کرنے والے ملزم غلام ربانی کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔
کراچی کے علاقے بوٹ بیسن میں ماں کو قتل کرنے والے ملزم غلام ربانی کوجوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔تفتیشی افسر نےملزم کے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی، تاہم عدالت نے ملزم کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پرپولیس کے حوالے کردیا۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تفتیشی افسرکاکہنا تھا کہ ملزم کا بھائیوں کے ساتھ زمین کا تنازع چل رہا تھاجس پر طیش میں آکر اس نے چھریوں کے وار سے والدہ کو قتل کیا۔ملزم کےاہلخانہ نے والدہ کی لاش وصول کرنے کے بعد پولیس سے رابطہ نہیں کیااور اس کے خلاف مقدمہ بھی سرکارکی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔