counter easy hit

وزارت داخلہ نے ایک سے زائد شناختی کارڈ منسوخ کرنیکی اجازت دیدی

Interior Ministry banned

Interior Ministry banned

وزارت داخلہ نے ایک سے زائد شناختی کارڈز کی منسوخی کی پالیسی جاری کر دی ہے۔ منسوخی کیلئے فیس دس ہزار روپے سے کم کر کے ایک ہزار روپے مقرر کر دی گئی ہے۔
اسلام آباد: (یس اُردو) نادرا کے مطابق ملک بھر میں ایک سے زائد شناختی کارڈز رکھنے والوں کی تعداد ستانوے ہزار پانچ سو سے زائد ہے جن میں سے بانوے ہزار شناختی کارڈز کے کوائف ایک جیسے ہیں جبکہ پانچ ہزار شناختی کارڈز کے کوائف مختلف ہیں۔ وزارت داخلہ نے چند ماہ قبل دوہرے شناختی کارڈز کی منسوخی کا عمل روکتے ہوئے نئی پالیسی جاری کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ گزشتہ کئی ماہ سے پالیسی موجود نہ ہونے کے باعث ہزاروں شہریوں کے بینک اکاؤنٹس بلاک ہو گئے اور فیملی رجسٹریشن کا عمل تعطل کا شکار ہو گیا۔ نئی پالیسی کے تحت درخواست گزار کو ایک ہزار روپے فیس ادا کر کے بیان حلفی نادرا کے دفتر میں جمع کرانا ہو گا جسکے بعد درخواست گزار کے ایک سے زائد شناختی کارڈز منسوخ کر دئیے جائیں گے۔