counter easy hit

ایف آئی اے کی کاروائیاں، سندھ حکومت نے جوڈیشل کمیشن کی پیشکش قبول کر لی

Activities of the FIA

Activities of the FIA

سندھ حکومت نے ایف آئی اے کی کاروائیوں پر جوڈیشل کمیشن بنانے کی وفاق کی پیشکش قبول کر لی ۔ ترجمان وزیر اعلیٰ کا کہنا ہے صوبے میں ایف آئی اے اور نیب اختیارات سے تجاویز کر رہے ہیں۔
کراچی: (یس اُردو) وزیر اعلی سندھ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر داخلہ چوہدری نثار نے پیپلز پارٹی کے صدر آصف زرداری کو ایف آئی اے اور نیب کی سندھ میں کاروائیوں پر جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کی دعوت دی ہے جس کو حکومت قبول کرتی ہے۔ سندھ حکومت جلد جوڈیشل کمیشن بنانے کے لئے وفاق کو درخواست دیگی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ سندھ میں ایف آئی اے اور نیب اختیارات سے تجاویز کر رہے ہیں۔ ایف آئی اے کے ایم سی کی 1500 فائلیں لے جا چکی ہے۔ جوڈیشل کمیشن کی تحقیقات سے ایف آئی اے اور نیب کی سندھ میں کاروائیوں پر غلط فہمیاں دور ہو جائیں گی۔