کھاریاں (جاوید وڑائچ)گزشتہ روز ماہانہ گیا رہویں کا ختم شریف زیر صدارت صاحبزادہ پیر سید منیر حسین شاہ آستانہ عالیہ جنڈانوالہ شریف زر انتظام دربار عالیہ مائی صا حبہ سرکار آستانہ عالیہ جنڈانوالہ شریف بمقام ذکر حبیب منزل جنڈانوالہ شریف میں پڑھاگیا۔گیارہویں شریف کے ختم کی محفل مغرب کی نماز کے بعد شروع ہوئی جس میں ذکر الٰہی اور درود شریف کا ذکر کیا گیا محفل پاک میں ختم شریف صاحبزادہ پیر سید جرار حسین شاہ نے پڑھااور دعاصاحبزادہ پیر سید منیر حسین شاہ صاحب نے پوری امت محمدیہ ﷺاور حاص طور پر صاحبزادہ پیر محمد افضل قادری اور حاجی محمدکے لیے خصوصی دعا فرمائی گیارہویں شریف کی محفل میں عقدت مندوں اور مریدین آستانہ عالیہ جنڈانوالہ شریف نے بڑی تعداد میں شر کت کی اور ذکر کی محفل عشاء کی نماز تک جاری رہی محفل پاک میں آئے ہوئے تمام حضرات نے با جماعت نماز ادا کی اور محفل کے اختتام پر لنگر گیارہویں شریف تقسیم کیا گیا۔