لالہ موسیٰ (محمدمنشاء بٹ )ممتاز سماجی سیاسی کاروباری شخصیت فیض محمود شیخ ،ممتاز سماجی شخصیت حسن محمود شیخ نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ شیخ خالد محمود انشاء اللہ وائس چیئر مین بلدیہ منتخب ہو کر لالہ موسیٰ کی عوام کی ریکارڈ خدمت کریں گے اور علاقے کو مسائل کی دلدل سے نکا ل کر ترقی کی راہون پر گامزن کریں گے اور ریکارڈ ترقیاتی کام کروائیں گے بے لوث خدمت کا جذبہ ان کو ورثے میں ملا ہے فیض محمود شیخ ، حسن محمود شیخ نے مزید کہا کہ ماضی گواہ ہے کہ الحاج شیخ عبدالخلیل نے بطور وائس چیئر مین ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے اور مسائل حل کرائے انشاء اللہ شیخ خالد محمود ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے بے لوث خدمت کی نئی تاریخ رقم کریں گے اور علاقے کو ترقی وخوشحالی کی بلندیوں پر پہنچائیں گے