ننکانہ صاحب(نمائندہ یس اردو سے)انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات2016 کے پیش نظر دفعہ144کا نفاذانٹر میڈیٹ کے سالانہ امتحانات یکم مارچ سے شروع ہوکر 2اپریل تک جاری رہیں گے۔ان امتحانات کے پیش نظرڈی سی او ننکانہ ڈاکٹر عثمان علی خاں نے ضلع بھرمیں فوری طور پر دفعہ144 نافذ کر دی ہے۔یہ حکم فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔ڈی سی او نے مزید کہا کہ امتحانی مراکز میں امیدواران اور نگران عملہ کے علاوہ ہر کسی کا داخلہ بند ہوگا۔