سوات……….سوات میں 60سیکنڈز فلم انٹرنیشنل فیسٹول کا انعقاد کیا گیا، جس میں نوجوانوں سمیت اسکول کے بچوں نے بھی شرکت کی۔
سوات میں 60 سیکنڈز انٹرنیشنل فلم فیسٹول کے موقع پر اسکول کے طلبا کو فلم سازی اور فوٹوگرافی کے رموز سکھائے گئے، تقریب کے دوران پاکستان اوردنیا بھر سے نوجوانوں کی مختصر دورانیے کی فلمیں بھی دکھائی گئیں جس میں طلبا اور نوجوانوں نے گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ نوجوانوں اور بچوں کا کہنا تھاکہ تقریب میں فوٹوگرافی اور ویڈیو کےحوالے بہت کچھ سیکھنے کو ملا، اپنے مسائل کو اجاگر کرنے کیلئے وہ بھی سوشل میڈیا پر ویڈیوز اور تصویریں اپ لوڈ کرتے رہیں گے۔ فلم سازی کے ذریعے سماجی تبدیلیوں کے موضوع پر پروگرام میں مقامی صحافیوں سمیت نوجوانوں نے شرکت کی۔ فیسٹیول میں افغانستان، بھارت ، فرانس اور دیگر ممالک کے بچوں کی فلمیں بھی دکھائی گئیں، تقریب کے آرگنائزر کا کہنا تھاکہ پروگرام کا مقصد علاقے کے نوجوانوں اور بچوں کو یہ احساس دلانا ہےکہ وہ اپنے مسائل خود اجاگر کرسکتے ہیں۔ تقریب میں ورلڈ وائلڈلائف فنڈ کی معاونت سےماحولیات پر ورکشاپس اور فلموں کی اسکریننگ کے ذریعے بچوں کی تخلیقی صلاحیتوں کوبھی سراہا گیا۔