counter easy hit

گوگل ٹرانسلیٹ نےمزید 13زبانوں میں ترجمے کی سہولت متعارف کرادی

Google translate

Google translate

نیویارک ……ٹیکنالوجی کے اس دور میں جہاں دنیا انٹرنیٹ میں سما گئی ہے، وہیں مختلف رہن سہن اور زبانیں بولنے والے افراد ایک دوسرے کے قریب آگئے ہیں۔
ترجمہ کرنے والی مختلف ایپس سے باآسانی کسی بھی زبان کا ترجمہ کر کے لوگوں سے نہ صرف رابطہ کیا جا سکتا ہے بلکہ دیگر معلومات بھی حاصل کی جا سکتی ہیں۔اسی سہولت کو مد نظر رکھتے ہوئے حال ہی میں گوگل ٹرانسلیٹ نے سندھی اور پشتو سمیت 13مزید زبانوں میں ترجمے کی سہولت متعارف کروا ئی ہیں ۔اب صارفین 103مختلف زبانوں کا ترجمہ کر سکتے ہیں،واضح رہے سندھی ایک ایسی زبان ہے جو پاکستان سمیت بھارت میں بھی بولی جاتی ہے۔