کراچی……….کراچی میں سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم کے پرسنل اسسٹنٹ لاپتہ ہوگئے، محمد شکیل الدین دفتر سے گھر جارہے تھے کہ لاپتہ ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عاصم کے پرسنل اسٹنٹ محمد شکیل الدین فیڈرل بی ایریا کے رہائشی ہیں، شام چار بجے ڈاکٹر ضیاء الدین اسپتال سے فیڈرل بی ایریا اپنے گھر جانے کے لئے نکلے اور لاپتہ ہوگئے۔ذرائع کے مطابق محمد شکیل الدین سے اہل خانہ کا شام 4 بجے کے بعد سے کوئی رابطہ نہیں ہوا ہے۔محمد شکیل الدین کے موبائل فون نمبرز بھی بند ہیں۔ اہل خانہ نے پولیس سے بھی رابطہ کرلیا ہے۔