ماسکو……روس کے نائب وزیر دفاع پاول پوپوو نے کہا کہ روسی وزارت دفاع فوج میں روبوٹ شامل کرنے کا منصوبہ تیار کر رہی ہے۔
روسی فوج میں لڑاکا روبوٹوں کے دستے تشکیل دیئے جائیں گے ان روبوٹوں کا مشترکہ کنٹرول سسٹم ہوگا۔ ایسے لڑاکا روبوٹ میدان جنگ میں دشمنوں کے خلاف خود بخود کارروائیاں کر سکیں گے۔پاول پوپوو نے کہااس وقت فوجی روبوٹوں کے تجرباتی نمونوں کی آزمائش ہو رہی ہے۔ تجربہ مکمل کئے جانے کے بعد روبوٹوں کو فوج میں شامل کیا جا سکتا ہے۔سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ تیس سال کے بعد دنیا کی آدھی آبادی روبوٹوں کی وجہ سے روزگار سے محروم ہو جائے گی۔