counter easy hit

زمبابوبے کے صدر رابرٹ موگابےدنیا کے معمر ترین لیڈر

Zmbabuby President

Zmbabuby President

ہرارے ……دنیا کے معمر ترین لیڈر اور زمبابوے کے صدر رابرٹ موگابےآج 92برس کے ہوگئے ۔
21فروری 1924ء کومغربی صوبے ماشونا لینڈ کے قصبے کوٹاما میں پیدا ہونے والے رابرٹ گبرئیل موگابے نے اپنے سیاسی کیرئیر کا آغاز1960ء کی دہائی میں انقلابی تحریک سے کیا اور سفید فام حکمرانوں کیخلاف زانو(ZANU)زمبابوے افریقن نیشنل یونین تشکیل دی۔1980ء سے1987تک زمبابوبے کے وزیر اعظم کے عہدے پر فائزرہنےوالے موگابے نے آئین میں ترامیم کرتے ہوئے ملک کے سربراہ اور سپریم پاور کا عہدہ ہیڈ آف اسٹیٹ صدرکے عہدے پر منتقل کردیا۔1987ء سے طاقتور ترین صدر کا عہدہ سنبھالنے والے موگابے 1990ء،1996ء،2002ء،2008ء اور2013ء میں مسلسل انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے چلے آرہے ہیں۔سال2015 کو رابرٹ موگابے نے افریقن یونین کے چیئر پرسن کے عہدے کا حلف اُٹھایا اور لاتعداد تنازعات کے باوجود تاحال اپنے ملک اور افریقی ممالک کی سربراہی کررہے ہیں۔